لندن،24؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے محدود اوورزکے کپتان ایون مورگن نے انکشاف کیا ہے کہ اگر بنگلہ دیش میں سیکورٹی کولے کرکوئی فکرہے توان کے ملک کے کھلاڑیوں کو اس سال ہونے والے اس دورے سے ہٹنے کی منظوری دی جائے گی۔مورگن، ٹیسٹ کپتان السٹرکک اور ٹیم کے رکن اس معاملے پر بحث کے لئے جمعرات کو انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈکے سیکورٹی ڈائریکٹر ریگ ڈکاسن سے ملیں گے۔اسلامی اسٹیٹ گروپ نے گزشتہ ماہ ڈھاکہ میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری لی تھی جس میں 9 اطالوی شہریوں سمیت20یرغمال ہلاک ہوئے تھے۔آسٹریلیا ماضی میں سینئراورانڈر19ٹیموں کے بنگلہ دیش کے دورے منسوخ کرچکاہے۔برطانوی میڈیا نے مورگن کے حوالے سے کہاکہ وہ دونوں دوروں بنگلہ دیش اورہندوستان کے اختتام کی معلومات ہمیں دیں گے اور ہم اس کے بارے میں بات کریں گے۔انگلینڈکوہندوستان روانہ ہونے سے پہلے اکتوبراورنومبرمیں بنگلہ دیش میں تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنی ہے۔